اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں 283 نئے مکانات کی تعمیر کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات سلفیت میں پہلے سے موجود "الکناہ” یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیںگے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت آباد کاری کی جانب سے سلفیت میں تین سو کے لگ بھگ مکانات کی تعمیر کا فیصلہ بیت لحم میں فلسطینیوں کی 4000 ایکڑ اراضی غصب کرنے کے اعلان کے محض ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے مکانات کی تعمیر کے لیے خواہش مند تعمیراتی کمپنیوں سے کئی ماہ قبل ٹینڈر طلب کر رکھے تھے، جنہیں اب تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے۔
