• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یورپی یونین کی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دھمکی

بدھ 03-09-2014
in حماس
0
plf boycott
0
SHARES
1
VIEWS

یورپی یونین نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقوں میں‌ غیرقانونی یہودی کالونیوں کی تعمیر کا عمل جاری رکھا تو وہ ان کالونیوں میں تیار ہونے والے دودھ اور چکن کی درآمد پر مکمل طور پر پابندی عائد کردیں گے۔

اسرائیلی اخبار "معاریف۔۔۔۔ ہشبوع” نے اپنی منگل کی اشاعت میں لکھا ہے کہ یورپی یونین نے صہیونی حکومت کو چند ہفتوں کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات اور اسرائیل میں بنائی جانے والی مصنوعات کو علاحدہ علاحدہ کرے ورنہ اس کی دیگر مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیس اگست کو یورپی یونین کے ہائی کمشین کی جانب سے اسرائیلی وزارت زراعت و لائیو اسٹاک کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کو الگ الگ کریں ورنہ سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں تیار ہونے والے زندہ چکن کی درآمد پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی محکمہ زراعت نے یورپی یونین کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیا ہے اور متعلقہ حکام نے یورپ کی جانب سے پورے اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ سے بچنے کے لیے یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کو الگ الگ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے یورپی یونین نے سنہ 1967ء کے علاقوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کے کلی طور پر بائیکات کا اعلان کیا تھا۔ یورپی ملکوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 1967ء کی جنگ میں جن فلسطینی علاقوں پر قبضہ کیا ہے وہ ناجائز ہے اور وہاں پر تیار ہونے والی مصنوعات کو یورپی منڈی تک لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.