• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں، اگست میں 706 فلسطینی شہید،427 گرفتار

منگل 02-09-2014
in فلسطین
0
plf 706
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اور مقبوضہ مغٍربی کنارے میں قابض صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اگست میں 706 فلسطینی شہید اور 427 کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

مرکز برائے انسانی حقوق فلسطین کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے اگست میں غزہ کی پٹی میں بمباری کے دوران 698 فلسطینی شہریوں کو بمباری کے ذریعے شہید کیا جبکہ 08 فلسطینی مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرگئے۔ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینی غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی جارحیت کے خلاف جلوس نکال رہے تھے۔ سفاک صہیونی فوج نے ان پر براہ راست فائرنگ کی اور مختلف واقعات میں کم سے کم آٹھ شہری شہید ہوگئے۔ اس سے قبل جولائی میں قابض صہیونی فوج کی منظم دہشت گردی کے نتیجے میں 1467 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی اور اگست کے مہینے میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 427 فلسطینیوں کر حراست میں لے کرجیلوں میں ڈالا۔ یہ گرفتاریاں وسط جون میں الخلیل شہر میں تین یہودی لڑکوں کے اغواٰءاور قتل کے بعد فلسطینیوں‌ کے خلاف جاری صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون ہی کا تسلسل تھیں۔ اس دوران سب سے زیادہ گرفتاریاں مقبوضہ بیت المقدس سے کی گئیں، جہاں حراست میں لیے جانے والے شہریوں کی تعداد 150 تک جا پہنچی ہے۔ دیگر شہریوں میں الخلیل 68 اسیران کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بیت لحم سے 53، رام اللہ سے 49، نابلس سے 40، طولکرم سے 35، سلفیت سے 20، قلقیلیہ سے 10، اریحا سے سات اور طوباس سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ محروسین میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت فداء سلیمان اور انعام قلمبو کے ناموں سے کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.