• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل کے میزائل حملے، غزہ میں 11 منزلہ پلازہ زمین بوس

اتوار 24-08-2014
in غزہ
0
plf 11floor
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک گیارہ منزلہ رہائشی پلازے پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں پلازہ مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا اور درجنوں افراد کے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام مغربی غزہ میں صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے "برالظافر 4” پر کم سے کم دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں پوری عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ پلازے کے آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
 
غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بمباری میں تباہ ہونے والے پلازے کے ملبے تلے دب کر کم سے کم 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا بھی شبہ جس کی بناء پر کئی افراد کے شہید ہونے کا بھی خدشہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کے لیے عام شہری رہائشی مقامات کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔ دو روز قبل بھی صہیونی فوج نے الشجاعیہ کالونی میں اسی نوعیت کے ایک پلازے پربمباری کردی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور کم سے کم پچاس لے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔

وسط جولائی سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک ہزاروں زمینی، فضائی اور بحری اطراف سے حملے کیے جا چکے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک 2105 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں تباہی اور بربادی کے ہولناک مناظر ہرسو پھیلے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.