• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی تنظیم نے فلسطینیوں کی مکانات مسماری غیرقانونی قرار دیدی

جمعرات 21-08-2014
in فلسطین
0
plf illigal
0
SHARES
3
VIEWS

اسرائیل کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی ایک تنظیم "بتسلیم” نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "بتسلیم” کی جانب سے جاری ایک بیان میں حال ہی میں بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے مکانات بلڈوز کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے مکانات مسمار کرنے کا غیرقانونی سلسلہ بند کر دے۔

خیال رہے کہ تین روز پیشتر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں تین مکانات مسمار اور ایک کو خالی کرا لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان مکانوں میں بسنے والے فلسطینیوں نے جون کے وسط میں تین یہودی آباد کاروں کو مبینہ طورپر اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔ تاہم اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی کہیں سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ البتہ اس بہانے کی آڑ میں قابض فوج نے تین مکانات مسمار کر کے 23 افراد کو گھر کی چھت سے محروم کر دیا ہے۔ بے گھر ہونے والوں میں 13 بچے شامل ہیں۔

اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے مکانات مسماری کے لیے جاری فوجی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص یہودی آباد کاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے تو اس کے گھربار کو تباہ کرنا اور اس کے پورے خاندان حتیٰ کہ معصوم بچوں اور خواتین کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مکانات مسماری کی کارروائیاں نہ صرف غیراخلاقی ہیں بلکہ یہ عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.