• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برطانیہ نے اسرائیل کے لیے 12 جنگی آلات کے لائنسنس معطل کر دیے

بدھ 13-08-2014
in عالمی خبریں
0
plf suspend
0
SHARES
0
VIEWS

برطانوی حکومت نے اسرائیل کے لیے جنگی سازوسامان پر مشتمل برآمدات پر نظرثانی کرتے ہوئے جنگ میں استعمال ہونے والے 12 آلات کے پرمٹ معطل کر دیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لندن وزارت خارجہ سے وابستہ ایک باخبر صحافی نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی حکومت اسرائیل کو برآمد کردہ جنگی آلات پرسخت پریشان تھی۔ اب اس نے چھان بین کے بعد ایک درجن ایسےآلات کی اسرائیل کو فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں مبینہ طور پر غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ میں استعمال کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن حکومت کو یہ خبر ملی ہے کہ اسرائیل نے اس کے فراہم کردہ جنگی آلات کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کے جواب میں استعمال کیا ہے۔ برطانوی حکومت ایسے آلات کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتی ہے۔

لندن وزارت خارجہ نے اسرائیل کو برآمد کردہ سامان حرب و ضرب کی ایک فہرست مرتب کی جس میں اتبدائی طورپر جنگ میں استعمال ہونے والے ایک درجن آلات کی اسرائیل کو فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی چل رہی ہے۔ ایسے میں برطانوی حکومت فریقین پر جنگ بندی کو مستقل معاہدے کی شکل میں ڈھالنے پر زور دیتی رہے گی۔ اگر جنگ بندی ختم ہونے کے بعد غزہ میں جنگ دوبارہ چھڑتی ہے تو اسرائیل کو وہ بارہ جنگی آلات فروخت نہیں کیے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.