• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اخوان المسلمون کی غزہ کے لیے مصری جنگ بندی تجویز کی مذمت

بدھ 23-07-2014
in غزہ
0
plf akhwan
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے قاہرہ کی فوجی آمرانہ حکومت کی جانب سے اسرائیل نوازی پر مبنی جنگ بندی کی تجویز کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "شرمناک اقدام” قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اخوان المسلون کے اسیر رہ نما محمد البلتاجی نے عدالت میں پیشی سے قبل کہا کہ مصر کی آمرانہ حکومت نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے جو فارمولا تیار کیا ہے وہ نہایت شرمناک ہے، جس میں فلسطینی مظلوم عوام کے مطالبات کے بجائے اسرائیل کی طرف داری گئی ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی "اناطولیہ” کے مطابق اخوان رہ نما محمد البلتاجی کومنگل کے روز قاہرہ میں پولیس آڈیٹوریم میں رابعہ العدویہ میں پولیس افسر پر تشدد کے مقدمہ میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقدمہ میں اخوان المسلمون کے ممتاز عالم دین صفوت حجازی اور کئی دوسرے ارکان کو بھی پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی سے قبل کالعدم انصاف وترقی پارٹی کے رکن محمد البلتاجی نے فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے موجودہ مصری حکومت کے شرمناک کردار کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے جو فارمولا تیار کیا ہے وہ نہایت شرمناک ہے، کیونکہ اس میں مظلوم فلسطینی عوام کے بجائے صہیونیوں کی طرف داری کی گئی ہے۔ انہوں نے اخوان المسلمون کی جانب سے غزہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
محمد البلتاجی نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی جارحیت کا پامردی سے مقابلہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حالیہ جنگ میں فلسطینی عوام نے عزت، انقلاب اور مزاحمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔

قبل ازیں اخوان المسلمون کے دیگر قائدین نے بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی فارمولے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.