• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مجاھدین کے حملے میں کمانڈو یونٹ کے انچارج سمیت 26 صہیونی فوجی زخمی

اتوار 20-07-2014
in غزہ
0
plf camando
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں زمین آپریشن کے دوران مزاحمت کاروں کے جوابی حملے میں اسرائیلی فوج کی اسپیشل کمانڈوز کی یونٹ”گولانی” کے یونٹ کے انچارج کرنل سمیت کم سے کم 26 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ فوجی اس وقت حملے کا نشانہ بنےجب صہیونی فوج نے مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کے کی طرف پیش قدمی کی۔ اطلاعات کے مطابق الشجاعیہ کے مقام پراسرائیلی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں درجنوں فلسیطنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے تازہ حملوں میں کم سے کم چھبیس فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کمانڈو یونٹ”گولانی” کا ایک سینیئر فوجی افسربھی شامل ہے۔ ادھر گذشتہ شام اسرائیلی فوج کی جابب سے جاری ایک بیان میں مزاحمت کاروں کے حملے میں زخمی فوجی کے اسپتال میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے یہودی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب  حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دشمن پرحملوں میں کم سے کم 14 فوجیوں کو واصل جنہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی مین زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کوبھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا لیکن فوج کا مورال بلند رکھنے کے لیے اسرائیلی حکومت ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے بارے میں خبروں کو دانستہ چھپا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.