• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ جارحیت:50 فیصد شہداء اسکولوں کے طلباء پر مشتمل!

ہفتہ 19-07-2014
in غزہ
0
plf students
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آٹھ جولائی کے بعد سے شہر میں جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں میں 50 فیصد اسکولوں کے طلباء ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری کے تیرہ ایام میں 344 فلسطینی شہید اور 2500 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں نصف تعداد اسکولوں کے ننھے منھے طلباء و طالبات کی شامل ہے۔ سیکڑوں زخمی بچوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں پانچ لاکھ سے زائد طلباء اور طالبات براہ راست یا بالواسطہ طور پر نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ لاکھوں بچے خوف کا شکار ہیں۔ ان کی آنکھوں کے سامنے گھروں پر میزائل حملوں اور غیرمعمولی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے کی گئی بمباری میں نہتے شہری شہید اور زخمی ہوتے اور مکان ملبے کا ڈھیر بن رہے ہیں۔ کم عمربچوں کے لیے یہ ہولناک مناظر نہایت خوفناک اور تباہ ہیں۔

وزارت تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ آٹھ جولائی کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے 100 اسکولوں اور محکمہ تعلیم کے مراکز تباہ کیے ہیں جبکہ جزوی طور پر متاثرہ عمارتوں کی  تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر تباہ ہونے والی عمارتوں میں ایک چوتھائی اسکول اور محکمہ تعلیم کی عمارتیں شامل ہیں۔

غزہ وزارت تعلیم نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کےاداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی جارحیت میں غزہ کی پٹی میں اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے کا سختی سے نوٹس لیں اور معصوم بچوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.