• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے میں 47 فلسطینی شہید

ہفتہ 19-07-2014
in غزہ
0
plf groundstrike
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے تازہ زمینی حملے کے دوران وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم سے 47 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کی جانب سے صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں اور تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بیت لاھیا اور بیت حانون میں ننگی جارحیت میں سینتالیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں  قابض صہیونی فوج کی بھاری توپخانے سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 05 افراد بھی شہید ہوئے۔ شہداء میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

جنوبی غزہ میں رفح اور خان یونس کے مقامات پر گولہ باری سے ایک درجن کے قریب فلسطینی جام شہادت  نوش کر گئے۔ خان یونس میں صہیونی فوجیوں نے حجر الدیک کے مقام پر تباہ کن حملے کیے جس میں کئی شہریوں کے زخمی اور درجنوں مکانات تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری سے کچھ دیر قبل بیت لاھیا کے شہریوں کو گھر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس کے بعد کچھ فلسطینی خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے لیکن اکثریت سے گولہ باری کے باوجود گھر بار چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ بعدازاں اسرائیلی ٹینکوں سے گولہ باری کے نتیجے میں بیت لاھیا میں 15 مکانات مکمل طور پر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیے گئے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بزدل فوج نے گذشتہ آٹھ جولائی سے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک تین سو کے قریب شہری شہید اور2200 زخمی ہو چکے ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہری املاک اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.