• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی لڑکے کو نیتن یاھو کے حکم پر اغواء کے بعد شہید کیا گیا: حماس

بدھ 02-07-2014
in فلسطین
0
plf boys
0
SHARES
3
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مقبوضہ بیت المقدس سے گذشتہ روز ایک فلسطینی لڑکے محمد ابو خضیر کے اغواء کے بعد اس کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر عائد کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچے کے اغواء اور قتل کی سازش اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی اپنی تیار کردہ ہے۔ انہوں نے محمد ابو خضیر کو اغواء کے بعد شہید کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے گذشتہ روز بیت المقدس سے فلسطینی لڑکے کے اغواء اور اس کی شہادت کو صہیونی ریاست کے مکروہ چہرے کا مظہر قرار دیتے ہوئے اسے وحشیانہ جرم سے تعبیر کیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی ریاستی دہشت گردی کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ ایک نہتے فلسطینی لڑکے کو اغواء کے بعد جان سے مار دینے کے واقعے نے صہیونی خون خوار بھیڑیوں کی عالمی سطح پر دروغ گوئی اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اسرائیلی ریاست تین یہودی لڑکوں کے اغواء کے بعد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کے بعد وحشت اور بربریت پر اترآئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی باشندوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور فلسطینی مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس پر فلسطینیوں میں سخت غم وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

حماس نے استفسار کیا کہ گذشتہ روز فلسطینی بچے محمد ابو خضیر کو اغواء کرنے والے یہودی آباد کاروں کے خلاف اسرائیل کارروائی کیوں نہیں کرتا۔ اس لیے کہ اسرائیلی حکومت خود دہشت گردی کی پشت پناہی کررہی ہے اور نیتن یاھو کی حکم کے تحت ہی ابو خضیر کو شہید کیا گیا ہے۔
 
بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے تین یہودی آباد کاروں کے اغواء کے بعد قتل کے حوالے سے اپنائے گئے موقف کی مذمت کی ہے اور رام اللہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی دشمن کے ساتھ فوجی تعاون فوری طور پر ختم کر دیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.