• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں دو ہفتوں میں سات فلسطینی شہید

جمعرات 26-06-2014
in فلسطین
0
plf 2 weeks
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج اور پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے سے دو ہفتے قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے یہودی آباد کاروں کی تلاش کی آڑ میں جاری ظالمانہ مہم کے دوران کم سے کم سات فلسطینیوں کو شہید، درجنوں کو زخمی اور سیکڑوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم "مرکز احرار” کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی فوج کی ظالمانہ مہم میں شہداء کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

تنظیم کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے بتایا کہ شہید ہونے والے چھ افراد کو گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک فلسطینی وادی اردن میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہوا۔ چھ فلسطینی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے تاہم اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی 24 سالہ مصطفیٰ اصلان کل بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا جس کے بعد شہداء کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

دیگر شہداء میں 23 سالہ احمد عرفات الصبارین، 13 سالہ جہاد دودین، 16 سالہ ضرغام ابو محسن، 31 سالہ احمد ابو سعید،27 سالہ احمد سعید خالد اور 30 سالہ محمود عطاء اللہ الطریفی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے صہیونی فوج کی جانب سے یہودی آباد کاروں کی تلاش کی آڑ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.