• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نہتے فلسطینی کے قاتل اسرائیلی فوجی کی کرنل کے عہدے پر ترقی

بدھ 11-06-2014
in فلسطین
0
plf cournal
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل بینی گانٹز نے سنہ  2001 ء میں ایک نہتے فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کرنے میں ملوث فوجی کو کرنل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق فوجی افسر رونی نومہ اسے قبل فوج کے چھاتہ بردار دستے کا سربراہ اور لیڈرشپ ملٹری کالج کا نگران رہ چکا ہے لیکن حال ہی میں اس کی کرنل کے عہدے پر ترقی کی ایک درخواست دی گئی تھی جسے آرمی چیف نے منظور کرلیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق کرنل رونی نومہ نے سنہ  2001 ء میں مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں ایک گاڑی میں سوار فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب اسرائیلی وزیرسیاحت رحباعام زئیفی کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی ایک جیپ میں سوار تھے جبکہ فلسطینی شہری اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ سڑک پر جا رہا تھا کہ اس دوران مسٹر رونی نے ساتھیوں سمیت فلسطینی کار سوار پر فائرنگ کردی۔ فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

انسانی حقوق کے ادارے "ہموکیڈ” کی جانب سے سنہ  2002 ء میں اس بہیمانہ قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ صہیونی حکام نے سنہ  2008 ء تک تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا اور آخر کار ملٹری پراسیکیوٹر جنرل نے تسلیم کیا کہ رونی نومہ نے غلط طور پر فائرنگ کی تھی اسے ایسے کسی فلسطینی نوجوان کو نشانہ بنانے کی ہدایات نہیں دی گئی تھیں۔ اس کے باوجود نہ صرف فوجی اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ اسے الٹا کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.