• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کے 30 دن مکمل،20 قیدیوں کی حالت نازک

ہفتہ 24-05-2014
in فلسطین
0
plf strike
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے سیکڑوں فلسطینی اسیران نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف جاری ہڑتال کا ایک ماہ مکمل کر لیا ہے۔ بھوک ہڑتال کے تیس دن تو پورے ہوئے ہیں لیکن اس دوران 20 فلسطینی اسیران کی زندگی خطرے سے دوچار دکھائی دیتی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے صہیونی ریاست کی تمام جیلوں میں قید 5200 فلسطینی اسیران نے اپنے ساتھیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ہزاروں فلسطینی اسیران بھوک ہڑتالی مہم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
 
ادھر فلسطین میں اسیران کے حقوق کے سرگرم اداروں نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم کرانے اور ان کی بنیادی حقوق اور مطالبات منوانے کے لیے عالمی برادری سے رجوع کریں۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی اسیران کا یہ مطالبہ حق بہ جانب ہے کہ انہیں بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔ اسرائیل انہیں فوری طور پر رہا کردے۔
 
درایں اثناء رام اللہ میں فلسطینی وزارت امور اسیران کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے ایک ماہ میں کم سے کم 20 فلسطینی قیدی بھوک کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ ہوش و حواس کھو دینے کے بعد ان قیدیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، قیدیوں کی حالت خراب ہونے کے باوجود صہیونی ریاست میں نہ مانوں کی اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔ اگر صہیونی جیل انتظامیہ قیدیوں کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہو سکتی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.