• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"ایچل” جیل میں دو ہفتے سے جاری سرچ آپریشن اختتام پذیر

ہفتہ 17-05-2014
in فلسطین
0
plf operation
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین مقبوضہ بیت المقدس میں قائم”ایچل” جیل میں اسرائیلی فوجیوں اور جیلروں نے دو ہفتے تک فلسطینی اسیران، ان کے کمروں اور سامان کی جامہ تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث قیدیوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں، خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور جیلروں نے مشترکہ طور پر "ایچل” جیل کے وارڈ نمبر11 کی تلاشی کا سلسلہ کوئی دو ہفتے قبل شروع کیا تھا۔ اس دوران میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے قیدیوں کے کمروں کی دیواروں، فرش، ان کے سامان اور دیگر متعلقہ اشیاء کی چھان بین کی گئی۔ یہ سب کچھ اس لیے کیا گیا تاکہ فلسطینی اسیران کے پاس موجود موبائل فونز قبضے میں لیے جا سکیں تاہم دو ہفتوں کی طویل تفتیش کے باوجود یہودی فوجیوں کوموبائل فون اور کوئی دوسری خطرناک چیزنہیں ملی ہے۔ سرچ آپریشن میں کوئی موبائل فون نہ ملنے پراسرائیلی خفیہ اداروں نے سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔

جیل کے ذرائع کے مطابق ایک فوجی افسرنے بتایا کہ قیدیوں کے کمروں اور ان کے سامان کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے فلسطینی اسیران کے خلاف سخت اقدامات کی بھی دھمکی دی اور کہا کہ قیدی باز آ جائیں ورنہ انہیں کڑی سزا دی جائے گی۔ تاہم فلسطینی اسیران نے جواب میں اسرائیلی حکام اور جیلروں سے کہا ہے کہ ان کے پاس موبائل اور اس نوعیت کی کوئی چیز موجود نہیں ہے اور وہ صہیونی فوج کی جانب سے دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتے۔

ذرائع کے مطابق یہودی جیل حکام کل اتوار سے دوبارہ وارڈ نمبر11 کی تلاشی کا سلسلہ شروع کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.