اسرائیلی بحریہ کے غوطہ خوروں نے غزہ کے پورٹ پر غزہ محاصرے کو توڑ کر کچھ ہی ہفتوں میں یورپ کو روانگی کے لئے تیار کھڑی ایک کشتی کو دھماکا خیز مواد نصب سے اڑا دیا۔
اسرائیلی ریڈیو نے غزہ میں موجود غیر ملکی سماجی کارکنوں کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو علی الصبا ایک زور دار دھماکا ہوا اور کشتی کا پچھلا حصہ پانی میں ڈوب گیا۔فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے اسرائیلی بحریہ کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا اور بتایا کہ دھماکے سے کچھ وقت قبل اس کشتی کے عملے کو ایک نامعلوم کال آئی تھی جس میں کالر نے انہیں کشتی خالی کرنے کا کہہ دیا تھا۔
