• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حمص: بم دھماکے میں تین فلسطینی پناہ گزین شہید

ہفتہ 19-04-2014
in فلسطین
0
plf hams
0
SHARES
0
VIEWS

 

شام کے شہر حمص میں بارود سے بھری ایک کار کے ذریعے کیے گئے دھماکے میں العائدین کیمپ میں کم سے کم تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ شہر کی عکرمہ کالونی کی ایک جامع مسجد کے باہر کیا گیا جس میں کئی شامی شہری بھی مارے گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق”فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بم دھماکے میں  شہید ہونے والے تین فلسطینی نوجوانوں کی شناخت احمد ساعد ، فاروق ابراہیم اور ایہاب الاخرس کے ناموں سے کی گئی ہیں۔ یہ تینوں حمص میں العائدین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھتے تھے اور اس وقت وہ نماز جمعہ  کی ادئیگی کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے کہ اچانک مسجد کے باہر کھڑی کار دھماکے سے اڑا دی گئی۔ بم دھماکے میں کل نو افراد شہید ہوئے جن میں تین فلسطینی اور چھ شامی باشندے بتائے جاتے ہیں جبکہ دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر دمشق کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ”یرموک” میں جمعہ کے روز کئی ھاون راکٹ گرے تاہم ان کےنتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیاں پچھلے دس روز سے بند ہیں اور شہریوں کو خوراک اور ادویات کے حصول میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر جنوبی شام میں درعا شہر کے ایک پناہ گزین کیمپ پر بیرل بموں سے حملوں کی اطلاع ہے جس کے نتیجے میں کیمپ میں کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.