عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بغیر پرمٹ داخل ہونیوالے فلسطینیوں کو جیل میں جگہ نہ ہونے کے باعث بس میں قید رکھا ہوا ہے۔
اخبار کے مطابق ایسا دو موقعوں پر ہوا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو جیلوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث ساری رات بسوں میں رکھا گیا ہے۔ اسیران نے اسرائیلی بسوں میں قید رکھے جانے پر شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ انہیں کئی گھنٹوں تک کھانا نہیں دیا جاتا ہے۔دریں اثناء قابض فوج نے پیر کے روز جنین کے مغربی قصبے یامون پر دھاوا بول دیا اور گلی گلی میں تلاشی لی۔ اس موقع پر ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 سالہ اسلام ابو ھیجہ اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔
