• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"مغربی کنارا "یہودیوں کو توسیع پسندی کا خصوصی مینڈیٹ دے دیا گیا

اتوار 13-04-2014
in فلسطین
0
plf mednet
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کی دوسری بڑی یہودی کالونی "ارئیل” میں یہودی آباد کاروں نے خود سے یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہودیوں کی یہ تازہ تعمیرات حکومت کی جانب سے انہیں فراہم کردہ خصوصی مینڈیٹ اور مالی معاونت کے بعد شروع کی گئی ہیں۔ فلسطین میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف سرگرم یہودی تنظٰیم "بتسلیم” نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے "ارئیل” کالونی کے یہودیوں کو تعمیرات کے لیے خصوصی مراعات فراہم کی گئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی کالونی "ارئیل” کے آباد کاروں نے ملحقہ شہر سلفیت کے کئی قصبات کو ضم کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ اس ضمن میں کفل حارس، اسکاکا، یاسوف اور مردہ کے قصبات میں تعمیراتی کام جاری ہے۔

فلسطین میں یہودی کالونیوں کے امور کے ماہر خالد معالی نے ہفتے کے روز سفلیت میں ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ "ارئیل” کالونی کے یہودیوں کو حکومت کی جانب سے خصوصی مراعات فراہم کی گئی ہیں اور یہ بات یہودیوں کی اپنی ایک تنظیم "بتسلیم” نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں درست قرار دی ہے۔

خالد المعالی کا کہنا ہے کہ ارئیل یہودی کالونی کے آباد کاروں کو کالونی میں ایک یونیورسٹی کیمپس کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ یہودی آباد کاروں نے کالونی کی مغربی سمت فلسطینیوں کے پانی کے ایک بڑے حوض اور اس کے آس پاس لے مقامات کو یونیورسٹی کیمپس کے لیے مختص کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں معالی کا کہنا تھا کہ یہودی کالونی "ارئیل” سنہ 1978 ء میں قائم کی گئی تھی، جو سلفیت شہر کی اقتصادی اور تہذیبی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن کر ابھری ہے۔ کالونی کے شمالی اور مغربی کناروں پر کئی تاریخی مقامات ہیں جنہیں اب یہودی کالونی کے ملبے اور فضلے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.