• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی جنرل السیسی کی انتخابی مہم میں 80 ملین ڈالر کی پیشکش

منگل 01-04-2014
in فلسطین
0
plf 80 million
0
SHARES
0
VIEWS

 

مصری ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی جماعت "الفتح” کے منحرف لیڈر محمد دحلان کے حامی جزیرہ نما سینا میں جہادی تنظیموں کےخلاف مصری فوج کے جاری آپریشن میں فوج کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ہفتے قبل مصری اور اسرائیلی فوجی افسران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں دو طرفہ سیکیورٹی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے مصری حکام کو سفارش کی گئی کہ وہ جزیرہ نما سینا میں اسلامی شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں فتح کے منحرف رہ نما محمد دحلان کے دھڑے کی خدمات حاصل کریں کیونکہ دحلان کا گروپ ماضی میں حماس جیسی تنظیموں سے کامیابی سے نمٹتا رہا ہے۔ اس لیے دحلان گروپ کو اسلام پسندوں سے نمٹنے کا ملکہ حاصل ہے۔ اس موقع پر مصری فوجی حکام کی جانب سے اسرائیلیوں کو بتایا گیا کہ دحلان کے حامی عناصر جزیرہ نما سینا میں فوج کے آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جزیرہ نما سینا میں اسلام پسندوں اور جہادی گروپوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے دو ماہ میں دو مرتبہ اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صہیونی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاھو نے فیلڈ مارشل السیسی کو ان کی انتخابی مہم میں  80  ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی اور ساتھ ہی یقین دلایا کہ وہ امریکا کو مصرکی فوجی امداد کی بحالی پر قائل کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہ نماؤں نے فلسطینی صدر محمود عباس اور منحرف لیڈر محمد دحلان کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ نیتن یاھو نے جنرل السیسی سے کہا کہ صدر عباس کی جانب سے دحلان پر تنقید اخوان المسلمون کی خدمت کے مترادف ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.