• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر میں عدم مداخلت سے حماس سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں: عدلی منصور

ہفتہ 22-03-2014
in فلسطین
0
plf mansoor
0
SHARES
5
VIEWS

مصر کے عبوری صدر علی منصور نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں جس کے باعث جماعت اور مصر کے درمیان تعلقات خراب ہوئے۔ حماس نے مصر میں مداخلت کی اور ایک ایسی تنظیم کی حمایت کی جسے پوری قوم "دہشت گرد” سمجھتی ہے۔ ان کا اشارہ اخوان المسلمون کی جانب تھا۔
 
کویتی اخبار”الرائے” کی رپورٹ کے مطابق مصری عبوری صدر نے ان خیالات کا اظہار کویت کے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے خود کو مصر کے سیاسی معاملات میں الجھا کر بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ حماس کے ساتھ تعلقات کی بہتری اس امر کی متقاضی ہے کہ حماس مصری حکومت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے مصری سیاست میں مداخلت سے باز رہے۔
 
انہوں نے کہا کہ حماس کے مناسب یہ ہے کہ وہ اپنی تمام ترسرگرمیاں اور طاقت فلسطینی قومی پروگرام اور صہیونی ریاست کے خلاف  وقف کردے۔
 
ایک سوال کے جواب میں مصری عبوری صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے  کے بعد قاہرہ نے فوری رابطہ کرکے اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ حماس اور مصرکے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب گذشتہ برس مصری فوج نے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف بغاوت کر کے انہیں معزول کر دیا تھا۔ بعد ازاں اخوان المسلمون کی حمایت کی پاداش میں حماس پر بھی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.