حرار سنٹر برائے مطالعہ اسیران و انسانی حقوق کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل نے ابھی تک ھشارون جیل میں 21 فلسطینی خواتین کو حراست میں لے کر رکھا ہوا ہے۔
خفش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین قیدیوں کو انتہائی خراب صورتحال میں قید رکھا گیا ہے۔ فواد کے مطابق ان کو طبی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور ان کے خاندانوں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کئی اسیرات کی سماعتوں کو بھی ملتوی کرتی آرہی ہے، اس کے علاوہ کچھ اسیرات کو تو ایک سال سے بغیر کسی مقدمے یا قانونی کارروائی کے قید میں رکھا گیا ہے۔
احرار سنٹر کے ڈائریکٹر نے ھشارون جیل میں قید تمام فلسطینی خواتین کی رہائی کے لئے کی جانیوالی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ ان کی رہائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین