اطالوی اخبار "کوریری دیلا سیرا” کے مطابق مہاجرین کو اس وقت دریافت کیا گیا تھا کہ جب ایک اطالوی جہاز علاقے میں گشت کررہا تھا۔ یہ مہاجرین اپنے اپنے ممالک کے مشکل حالات کو پیچھے چھوڑ کر دو کشتیوں میں سوار ہو کر سسلی آنے کی کوشش کررہے تھے۔
کوریری ٹی وی کے مطابق اطالوی بحریہ نے یورپی کشتیوں کی مدد سے البانیہ کے ساحل سے سِسلی آنے والی 11 کشتیوں کو تلاش کیا ہے جن میں 600 مہاجرین سوار ہیں۔
سینکڑوں فلسطینی مہاجرین کو یورپ لانے والی متعدد کشتیاں بحیرہ روم میں انجن بند ہو جانے کی وجہ سے ڈوب گئی تھیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے۔
مہاجرین شام، مصر اور لیبیا میں حکومتی اہلکاروں کی جانب سے جاری آپریشن کے سبب فرار ہوکر جائے پناہ کی تلاش میں یورپ کا رخ کررہے ہیں مگر مشکلات ان کا دامن چھوڑتے نظر نہیں آرہی ہیں۔
