قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے بیت حنینہ میں تین فلسطینی گھروں کو بغیر پرمٹ تعمیر کے الزام میں مسمار کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے بیت حنینہ میں اشقریہ پر علی الصباء دھاوا بول دیا اور شادی سمارا خاندان کی ملکیت دو عارضی گھروں اور شیڈز کو تباہ کرنا شروع کردیا۔
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تباہ شدہ املاک کے نزدیک جمع ہونے والے فلسطینیوں پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دریں اثناء اسرائیلی بلڈوزروں نے بیت حنینہ میں بدوان السلایمہ کے گھر کو بغیر اجازت تعمیر کرنے کے الزام میں مسمار کردیا۔ یہ گھر ایک سال قبل انہوں نے اپنے والدین کے گھر کی بنیادوں پر تعمیر کیا تھا۔ ان کے والدین کا گھر بھی بغیر اجازت تعمیر قرار دے کر مسمار کیا گیا تھا۔