اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریبی علاقوں اور اسرائیل کے کسی بھی شہر میں ہونے والے راکٹ حملے کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راکٹ حملے کرنے والے جو بھی اور جہاں بھی ہوں گے انہیں پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے جزیرہ نما نقب میں "سدیروٹ” یہودی کالونی میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہودی کالونیوں پر فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کا تسلسل برادشت نہیں کر سکتے ہیں۔ ہمارے ایک شہری کی سلامتی کو بھی خطرہ ہوا مسلح افواج اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے پوری قوت اور طاقت کا استعمال کریں گے۔
نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ میری پالیسی بالکل واضح ہے۔ میں جزیرہ نما النقب سمیت کسی بھی جگہ کوئی راکٹ گرے گا ہم پوری قوت سے اس کا جواب دیں گے۔ سنہ 2012ءمیں غزہ کی پٹی پر حملے کے بعد جزیرہ نقب کسی حد تک محفوظ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو فلسطینی مزاحمت کاروں کےخلاف طاقت کے استعمال کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین