• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: 90 فیصد فلسطینیوں نے عباس کو مذاکرات کی ذمہ داری نہیں سونپی

پیر 17-03-2014
in حماس
0
plf 90
0
SHARES
0
VIEWS

تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے چئیرمین محمود عباس کو فلسطینی عوام کی جانب سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داری کسی نے نہیں دی تھی۔

حماس کے غزہ میں رہنما ڈاکٹر صلاح البردویل نے قدس پریس کو بتایا ہے کہ 90 فیصد فلسطینی عوام نے محمود عباس کو یہ ذمہ داری نہیں سونپی تھی کہ وہ ان کا نام لے کر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی فلسطین  کے تمام گروہوں، اسلامی جہاد اور حماس کے ساتھ ساتھ عباس کی اپنی جماعت فتح کا ایک بڑا حصہ ان مذاکرات کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ اسی لئے محمود عباس واشنگٹن میں صرف اپنی اور اپنے ساتھ موجود وفد کی نمائندگی کررہے ہیں نہ کہ پوری فلسطینی قوم کی۔

برداویل کے مطابق ایسا کوئی بھی معاہدہ جو کہ کسی بھی فلسطینی حق کو نقصان پہنچاتا ہو اسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی وہ کامیاب ہوگا۔

حماس رہنما نے اپنی تنظیم اور عباس کے درمیان واشنگٹن کے دورے سے پہلے یا بعد میں کسی بھی رابطے کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اپنے اندرونی مسائل میں اس قدر الجھ گئے ہیں کہ اب اسرائیلیوں اور امریکیوں کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر جو چاہے مرضی پالیسی مسلط کردیں۔

برداویل نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت فلسطینی حقوق کو صلب کرنے والے کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.