• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل وسیع پرعالمی بائیکاٹ کے خوف کا شکار

منگل 04-02-2014
in فلسطین
0
plf boycott1
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل اور امریکا کے درمیان بعض امورمیں بڑھتی کشیدگی بالخصوص فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ جاری امن بات چیت میں تل ابیب کے غیر لچک دار رویے کے باعث اسرائیل میں عالمی تنہائی کا احساس بڑھ رہا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ نہ ہوا تو اسرائیل کو پوری دنیا میں بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے امریکی ہم منصب جان کیری نے جس امرسے خبردار کیاہے ہمیں اس کی تیاری کرنی چاہیے کیونکہ ایسا ممکن ہے۔ قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے میونخ میں ہونے والے عالمی امن فورم کے موقع پر اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ امن مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کرے۔ اگرمذاکرات ناکام ہوگئے تو اسرائیل کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صہیونی وزیرکا کہنا تھا کہ اسرائیل کا عالمی بائیکاٹ ہمارے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ ہم ماضی میں بھی اس نوعیت کی مہمات کا پوری قوت اور جرات سے سامنا کرتے رہے ہیں۔ اب بھی اگر اسرائیل کا عالمی بائیکاٹ ہوتا ہے تو ہم اس سے بھی نمٹنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، وزارت برائے اسٹریٹیجک امور اور وزیراعظم ہاؤس کے درمیان فلسطینیوں سے مذاکرات اور اس کے نتائج کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ ہمیں کوئی خوف اور ڈر نہیں ہے ہم ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.