• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنوری میں فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی فوج کے 21 حملے

منگل 04-02-2014
in فلسطین
0
plf january
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ محصور شہر غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے منظم ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ کوئی ہفتہ اور دن ایسا نہیں گذرتا جس میں ماہی گیروں پر گولیاں نہ چلائی جاتی ہوں۔

 

مرکز برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر جنوری میں صہیونی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے ماہی گیروں پر 24 پرتشدد حملے کیے گئے جن میں 21 بار براہ راست فائرنگ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی ماہی گیروں پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے اور درجنوں کشتیاں تباہ کردی گئی ہیں۔ صہیونی فوج نے مچھلیوں کاشکار کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے کران کا پیچھا کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی چنانچہ کریک ڈاؤن میں کئی ماہی گیروں کو حراست میںبھی لیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سمندری حدود میں پچاس کلو میٹر تک فلسطینیوں کو کشتی رانی اور ماہی گیری کی اجازت دینے کاپابند ہے لیکن عملا فلسطینی ماہی چھ کلو میٹر سے زیادہ سمندر میں نہیں جاسکتے ہیں۔ اگر کوئی فلسطینی کشتی چھ کلو میٹرسےآگے بڑھتی ہے تو اسرائیلی بحریہ کے جنگی جہاز اور آبدوزیں اسے گھیر لیتی ہیں اور اسے تباہ کردیا جاتاہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے محصور شہریوں کی بڑی تعداد ماہی گیری کو ذریعہ معاش اور حصول روزگار کا وسیلہ سمجھتی ہے لیکن قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو اس پیشے میں بھی آزادانہ کام کی اجازت نہیں ہے۔ شہری اپنی جانوں پر کھیل کر سمندر میں اترتے اور مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.