• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جان کیری کاامن فارمولہ”اوسلو” سمجھوتے کا نیا ایڈیشن ہے:فلسطینی رکن اسمبلی

منگل 28-01-2014
in فلسطین
0
plf john
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردارادا کرنے والی امریکی حکام کے تازہ امن فارمولے پرفلسطین کے سیاسی حلقوں میں سخت نکتہ چینی جاری ہے۔ فلسطینی مجلس قانون ساز کے ایک سینیئر رکن اور ممتاز سیاست دان ابراہیم دحبورکا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری سنہ 1994 ء میں طے پائے”اوسلو” سمجھوتے کا ایک نیا ایڈیشن فلسطینیوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے پارلیمانی بلاک "اصلاح وتبدیلی” کی ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہونے والے ابراہیم دحبورنے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ام سمجھوتہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور اصولی مطالبات کوپامال کرکے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے بیت المقدس پرعارضی طورپراسرائیل کے ساتھ مشترکہ کنٹرول کی حمایت کی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بیت المقدس میں کس جگہ کا کنٹرول سونپے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا تیار کردہ امن فارمولہ مسترد کردیا ہے۔ جو شرائط امریکی وزیرخارجہ کے امن فارمولے میں ہیں وہی شرائط اور قیود اوسلو معاہدے میں آچکی ہیں۔ فلسطینی عوام نے جس طرح اوسلو معاہدہ مسترد کردیا۔ زندہ دلان فلسطین صہیونی دشمن کے کسی جابرانہ اور ظالمانہ فیصلے کو کسی قیمت پرقبول نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کو لالچ اور مختلف حیلوں بہانوں سے اپنے چنگل میںپھانسی کی کوشش کر رہےہیں۔ صہیونیوں اور امریکیوں کا اصل مقصد فلسطینیوں کو بنیادی اور اصولی مطالبات سے دستبردار کرانے کی سازش کررہے ہیں۔

ابراہیم دحبور کا کہنا تھا کہ نام نہاد مذاکرات کی مشق نئی نہیں بلکہ پچھلے بیس سال سے فلسطینیوں کوسبز باغ دکھائے جا رہے ہیں لیکن آج تک ان کے کسی ایک مطالبے کوبھی پورا نہیں کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.