• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی مصر میں دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید

جمعرات 26-12-2013
in حماس
0
plf blast
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مصری حکومت اور میڈیا کی جانب سے مختلف مقامات پرحملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق تمام الزامات من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے ہیں۔

حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے جمعہ خمیس محمد بریکہ نامی جس شخص کے بارے میں کہا ہے کہ اس کا تعلق حماس سے ہے اور اسے ایک سیکیورٹی ادارے پرحملوں کی منصوبہ کرتے حراست میں لیا گیا ہے، سب بے بنیاد الزامات ہیں۔ غزہ کی پٹی میں سرکاری سطح پر اس نام کا کوئی شخص موجود نہیں ہے۔ حماس اس شخص کو جانتی ہے اور نہ ہی ایسی نام والے کسی دہشت گرد سے کوئی تعلق رکھتی ہے۔

بیان میں مصری حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حماس پر بلا جواز الزام تراشی کا سلسلہ بند کرے۔ اگر قاہرہ حکومت کے پاس حماس کے کسی مقرب کے بارے میں ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوث ثبوت موجود ہیں تو وہ حماس کو دیے جائیں۔ جماعت خود اس کےخلاف کارروائی کرے گی۔ جھوٹ پرمبنی الزام ترای سے باہمی تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

حماس اور فلسطینی عوام کی جنگ صرف صہیونی ریاست کے جبرو تشدد کےخلاف ہے۔ اسرائیل ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے۔ حماس کسی عرب اور اسلامی ملک کے ساتھ کوئی مخاصمت نہیں رکھتی ہے۔ حماس یہ جانتی ہے کہ مصر کو کمزور کرنے سے ہمارا مشترکہ دشمن اسرائیل مضبوط ہوگا۔ اس لیے قاہرہ کوبھی حماس پر سوچ سمجھ کر اور پوری تحقیقات کے بعد کوئی الزام لگانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مصری حکام کی جانب کہا گیا تھا کہ حماس مصر میں دھماکوں کی سازشوں میںملوث ہے۔ دعوے کے مطابق حماس سے وابستہ کچھ افراد کو دھماکہ خیز مواد رکھنے اور اہم سیکیورٹی تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.