• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل مذاکرات کی آڑ میں فلسطین میں یہودی توسیع پسندی پرعمل پیرا ہے: برغوثی

اتوار 17-11-2013
in فلسطین
0
plf barghose
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی مجلس قانون سازکے رکن اوراور نیشنل پروگریسیو پارٹی کے صدر مصطفیٰ ال برغوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی سے جاری مذاکرات کی آڑ میں فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل سے مذاکرات کی حمایت کے بجائے فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم بند کرانے پر زور دے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصطفیٰ برغوثی نے ان خیالات کا اظہار رام اللہ میں ناروے کے انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی شہروں میں یہودیوں کے لیے 12 ہزار 415 مکانات کی تعمیر کی منظوری فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کے دوران دی ہے۔ اس کےعلاوہ بیت المقدس میں العیسویہ اور الطور کے درمیان ایک بڑا تلمودی پارک بھی اسی توسیع پسندی کا حصہ ہے۔ مصطفیٰ برغوثی نے غیرملکی وفد کو فلسطینی علاقوں میں صہیونی توسیع پسندی کی تصاویر اور ویڈیوز کےذریعے بریفنگ دی۔

اس موقع پر انہوں نے رام اللہ اتھارٹی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے مذاکرات مسجد اقصٰی پرحملوں اور بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے حوصلہ افزائی کا موجب بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک غصب کرنے کی جتنی بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں وہ فلسطین۔ اسرائیل نام نہاد مذاکرات کا نتیجہ ہیں۔

مصطفیٰ ال برغوثی کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں پر یہودی آباد کاروں اور مسلح گروپوں کے حملے اسرائیلی حکومت کی شہ پر ہورہے ہیں، ان پرخاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں لیکن فلسطینی اتھارٹی کی مجرمانہ خاموشی نے یہودی غنڈہ گردی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں دو اسرائیلی فوجیوں کے قتل کی تعریف کی اور کہا میں پوری قوم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مزاحمت کاروں کو تحفظ فراہم کرے۔ مصطفیٰ برغوثی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کے نتیجے میں مزید کئی حادثات ہوں گے۔ ان بے مقصد مذاکرات کو روکنے کے لیے تمام فلسطینی جماعتوں کو ایک موقف اختیار کرکے مشترکہ جدو جہد کرنی چاہیے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.