مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو مطلوب بعض اشتہاری مجرموں کے ذریعے غزہ کی پٹی کا امن تاراج کرنے کی سازشیں چل رہی ہیں۔ ان سازشوں کو کامیاب بنانے کے لیے غیرملکی پیسہ اور افراد بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ غزہ حکومت بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی بلکہ شہرمیں انارکی پھیلانے کی ہرسازش کو بری طرح ناکام بنایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں افراتفری پھیلانے کا مقصد فلسطینی عوام کے جذبہ آزادی کو کچلنا اور صہیونی دشمنوں کی مدد کرنا ہے۔ تاہم حماس حکومت نے ثابت کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پہلی مرتبہ امن و سکون کی فضاء پائی جارہی ہے۔ امن وامان کے قیام کے ساتھ معاشی طور پر بھی شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ فلسطین دشمن طاقتوں کو غزہ کی پٹی کے مفلوک الحال عوام کا استحکام ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہو رہا ہے۔
