ایک اسرائیلی روزنامے کے مطابق اسرائیلی کسٹمز حکام نے مغربی کنارے کے لئے جانے والے سامان سے مجمع کو منتشر کرنے والے 14000 ہتھیاروں کھیپ کو اشدود پورٹ پر روک لیا ہے۔
اسرائیلی ٹیکس اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے جانے والے سامان میں کپڑے، زیورات اور دوسرے سامان کے ساتھ ساتھ 14000 ہتھیار اور دوسری ممنوعہ اشیاء بھی شامل تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنٹینر کو ایک فلسطینی نے امپورٹ کیا تھا اور ان کا مقصد تھا کہ وہ یہ سامان فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کو بیچ دیں گے کیونکہ فلسطینی مزاحمت ایسا سامان استعمال نہیں کرتی ہے۔
عبرانی اخبار نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے مطابق فلسطینی اتھارٹی صرف اسرائیل ہی سے ایسے ہتھیار خریدنے کی مجاز ہیں۔
