• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا 30 شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ

جمعہ 25-10-2013
in فلسطین
0
plf 30
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے چھ فلسطینی شہداء کےجسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کے فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے اب تیس شہداء کی میتیں ان کے لواحقین کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہداء کی یہ میتیں اسرائیل نے اپنے ہاں کئی سال سے "ڈیجیٹل قبرستان” میں دفن کر رکھی ہیں۔

عبرانی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق واپس کی جانے والی میتوں میں مغربی کنارے، غزہ کی پٹی، بیت المقدس اور سنہ 1948 ء کے شہداء کے جسد ہائے خاکی بھی شامل ہیں۔ سنہ 1948 ء کے علاقوں سے دو شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو دیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ شہداء کی میتیں آئندہ پانچ نومبر اور بعض کی سات نومبرکو ان کے ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

فلسطینی شہداء کی میتیں واپس لینے کے لیے قائم قومی کمیٹی کے نگراں سالم خلہ نے خبر رساں ایجنسی” قدس پریس” کو بتایا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر فلسطینی شہداء کے ڈی این اے کرانے کے بعد ان کی میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تمام میتیں کئی سال سے اسرائیل کے پاس "ڈیجیٹل قبرستان” میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض میتوں کے ڈین این اے مکمل کرلیے گئے ہیں باقی میتوں کی شناخت کے بعد انہیں پانچ اور چھ نومبر کو ان کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

سالم خلہ نے بتایا کہ ان کی مساعی سے اسرائیلی عدالت الخلیل کے شہداء احمد عائد الفقیہ، محمد مصطفیٰ شادہین، بیت لحم کی خاتون شہیدہ آیات الاخرس، طوباس کے سامی بشارات، جنین کے مجدی خنفر اور نابلس کےاحمد یاسر طالب کو ان کے ورثاءکے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.