• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی بستیوں کے خلاف مظاہروں پر اسرائیلی جارحیت کا مظاہرہ

ہفتہ 14-09-2013
in فلسطین
0
plf 14 tear-gas-hit
0
SHARES
0
VIEWS

جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کی سرگرمیاں کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر حملہ کردیا جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات کے نمائندے کو بتایا ہے کہ کفر قدوم کے رہائشیوں نے اپنے ہفتہ وار مظاہرے کے دوران غیر ملکی کارکنوں کے ہمراہ مارچ کیا۔ صبح تقریبا 10 بجے کے قریب 9 فوجی جیپیں گائوں میں داخل ہوگئیں اور انہوں نے کفر قدوم کے پاس موجود پہاڑی پر مورچہ سنبھال لیا اور وہاں سے غیر قانونی اسرائیلی یہودی بستی کو جانے والی سڑک بند کردی۔

اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرے کے آغاز سے قبل ہی آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال شروع کردیا تھا۔ اس موقع پر 25 سالہ نصفات اشطاوی سر پر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا۔

ظہر کی نماز کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے مسجد کی طرف آنسو گیس کے متعدد شیل فائر کئے اور ان میں سے بہت سے شیل مسجد کے صحن اور آس پاس کے گھروں میں گرے حالانکہ اس وقت کوئی بھی تصادم نہیں جاری تھا۔

بلعین قصبے میں ہونے والے ہفتہ وار مظاہرے میں اسرائیلی جیل میں فلسطینی اسیران کے ساتھ ہونے والے مظالم اورمسجد اقصٰی میں یہودی آبادکاروں کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بیت لحم کے جنوب میں مسرہ قصبے میں ہونے والے مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.