• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی ربی”ہیکل” کے نقشے والے خصوصی لباس میں مسجد اقصیٰ میں داخل

جمعہ 06-09-2013
in فلسطین
0
plf 6 aqsa
0
SHARES
1
VIEWS

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے حملے اور دھاوے کوئی نئی بات نہیں بلکہ اب روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔ لیکن انتہا پسند یہودی اور ان کے مذہبی پیشوا نت نئے نئے انداز اور حلیے بدل کر قبلہ اول پر یلغار کرتے ہیں۔

جمعرات کے روز یہودیوں کی عید کی تقریبات کے دوران فلسطینی نمازیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان مسجد اقصیٰ میں مسلسل جھڑپیں ہوتی رہیں۔ ان جھڑپوں کے جلو میں جمعرات کو علی الصباح یہودی مذہبی پیشواؤں کا ایک گروپ سخت سیکیورٹی میں مسجد اقصٰی میں داخل ہوا ہے۔ ان یہودی ربیوں نے”ہیکل سلیمانی” کی تصاویر اور نقشوں پر مشتمل کپڑے پہن رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق ہیکل سلیمانی والے خصوصی لباس میں آنے والے یہودیوں نے دوسرے یہودیوں کو ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے طریقہ کار اور ما بعد تعمیر اس میں عبادت کی ادائیگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے انہیں چاروں طرف سے گھیرے لے رکھا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیکل سلیمانی کے لباس میں یہودیوں کی آمد کے بعد مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے یہودیوں کو وہاں سے نکال باہر کرنےکے لیے پوری کوشش کی تاہم صہیونی فوج اور پولیس کےحصار میں موجود یہودی آباد کار دیر تک قبلہ اول میں گھومتے رہے۔
یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں دیکھ کر وہاں پر موجود فلسطینیوں نے”نعرہ تکبیر” بلند کیا اور ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تاہم صہیونی پولیس نے لاٹھی چارج کرکے فلسطینیوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

مسجد اقصٰی میں موجود نمازیوں کا کہنا ہے کہ یہودی ربیوں کا ہیکل سلیمانی کے لباس میں قبلہ اول میں داخل ہونا اور یہودیوں کو ہیکل کے بارے میں بریفنگ دینا نہایت خطرناک رجحان ہے۔ اس سے انتہا پسند یہودیوں کی قبلہ اول پر حملوں کی سازشوں کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.