• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں یہودی عبادت گاہ بنانے کی منظوری دے دی

جمعہ 16-08-2013
in فلسطین
0
plf 16 found
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر شدت پسند مذہبی یہودیوں کی ایک تنظیم کو سرکاری طور پر رجسٹرڈ کیا ہے جو مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے ایک حصے پر یہودیوں کی عبادت گاہ (کنیسہ) تعمیر کرنے کےایک خطرناک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قبلہ اول کی زمین پر یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے لیے”ربانیین” نامی ایک شدت پسند یہودی مذہبی گروہ سرگرم ہے اور کل جمعرات کے روز اسرائیل نے سرکاری طور پر اس تنظیم کو رجسٹرڈ کر کے یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے شدت پسند یہودیوں کے گروپ کو سرکاری سرٹیفکیٹس اور منظوری دیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر سخت انتباہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی زمین پر یہودیوں کی عبادت گاہ کی تعمیرکی کوشش کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہے۔ یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیلی حکومت ہرسطح پر مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشیں کرنے میں یہودی انتہا پسندوں کے شانہ بہ شانہ کام کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے کسی شدت پسند گروپ کی تنظیم کو رجسٹرڈ کرنا کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر میں سرگرم یہودیوں کو بھی کو اسرائیلی حکومت کے کئی وزیروںاور اہم شخصیات کی معاونت حاصل رہی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.