قابض اسرائیلی فوج نے جولائی میں مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں کی اراضی پر دھاوا بولا اور پینتیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس بات کا انکشاف ایک فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر کیا۔
وادی الحلوی کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیِ پر حملوں اور فلسطینیوں کی اراضی کو ہتھیانے کے سلسلہ میں جاری مہم کے دوران مقبوضہ بیت المقدس سے ایک خاتون اور دو نوجوانوں سمیت 35 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
دیگر واقعات میں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ایک ریلی کے دوران العسبات دروازہ پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملے کیے اور نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں مقبوضہ بیت المقدس کے وسط میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں اور اراضی کو ضط کرنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
