معاریف اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزارت ہائوسنگ اور مقبوضہ یروشلم کی بلدیہ کونسل کا پیر کے روز یروشلم کے مشرق میں جبل ابو غنیم [ھار حوما] یہودی بستی میں 950 ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کا ارادہ ہے۔
اخبار نے بتایا کہ اس منصوبے کا اعلان خطے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے حالیہ دورے کے دوران آیا ہے جبکہ وہ خطے میں امن کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کونسل کی مالیاتی کمیٹی نے اس منصوبے کے مالیاتی پہلووں کا جائزہ لینے کے لئے تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔
اس منصوبے کو پہلے پہل 2011 میں منظور کیا گیا تھا مگر یورپین سیاسی دبائو کی وجہ سے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
