• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس: اسرائیل نے فلسطینی گھر اور تجارتی مرکز منہدم کر ڈالا

جمعرات 30-05-2013
in فلسطین
0
plf 6 pirhayati
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزروں نے بدھ کے روز القدس کے شمالی گاؤں حزما میں متعدد کاروباری مراکز اور بیت حنینا ٹاؤن میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کردیا ہے۔ وادی حلوہ اسٹڈی سنٹر نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے بیت حنینا پر حملہ کیا اور دو فلسطینی گھروں کا محاصرہ کرلیا۔

 

السلایمہ خاندان کی زیر ملکیت یہ گھر 1080 ایکڑ اراضی پر مشتمل تھے۔ صہیونی اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں منہدم کرنے سے پہلے سارا سامان باہر نکال پھینکا۔

یہ دونوں گھر تیرہ سال قبل تعمیر کیے گئے تھے۔ مالکان ان گھروں کی تعمیر کے اجازت نامے حاصل کرنے کی عرصے تک تگ و دو کرتے رہے تھے مگر صہیونی حکام نے ان کو اجازت نہ دی۔ پہلے سے کسی انہدامی نوٹس کے جاری کیے بغیر ہی جمعرات کے روز اچانک صہیونی بلدیہ کے عملے نے دھاوا بولا اور پہلے گھروں کو خالی کیا اور پھر ان پر بلڈوزر چلا دیے۔

دوسری جانب القدس کے ایک نواحی گاؤں حزما کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کے بلڈوزروں نے آج صبح گاؤں پر دھاوا بولا اور کاروں کی ایک ورکشاپ کو منہدم کرڈالا، ایک اندازے کے مطابق اس کارروائی سے ورکشاپ کے مالک کو 90 ہزار شیکل یعنی 24 ہزار امریکی ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ حزما گاؤں پچھلے کچھ عرصے سے اسرائیلی انتظامیہ کی خصوصی ”توجہ” کا محور بنا ہوا ہے۔ گاؤں کی اراضی کے اکثر حصے پر قبضہ کرکے یہاں پر یہودی آباد کاری کے لیے ہزاروں رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے بعد صہیونی انتظامیہ کے حملے بھی تیز ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج اور بلدیہ کا عملہ آئے روز گاؤں میں موجود فلسطینی گھروں، دوکانوں اور دیگر تعمیرات کو ملیامیٹ کرنے کے لیے چلا آتا ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.