• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی نوجوان رام اللہ میں اسرائیل کا بند کردہ راستہ کھولنے میں کامیاب

پیر 20-05-2013
in فلسطین
0
plf 20 ramal
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے کے صدر مقام رام اللہ کے شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں فلسطینی نوجوان اسرائیل کی جانب سے بند کیے گئے ایک راستے کو کھولنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سلواد، دیر جریر، مزرعہ اور کفر مالک کے نوجوانوں نے دو روز بند سے سلواد تا دیر جریر شاہراہ کو کھول دیا ہے۔

 

فلسطینی نوجوانوں کی اس کارروائی کو روکنے کے لیے اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچنے اور فلسطینیوں کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ لوگوں کی کثرت کی وجہ سے بے بس دکھائی دیں۔ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی اہلکاروں پر پتھراؤ کرکے واپس اپنے اڈے کی طرف دھکیل دیا۔

مقامی دیہی کونسلوں کے ذمہ داروں نے فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی سول انتظامیہ سے راستہ کھلنے کے جاری مذاکرات کا نتیجہ نکلنے تک صبر کی تلقین کی ہے۔

”مرکز اطلاعات فلسطین” کے نمائندے کو کہا ہے کہ خطے میں نوجوانوں میں پائے جانے والے غم و غصے کی وجہ سے مقامی فلسطینی قیادت اور اسرائیلی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات مشکل کا شکار ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ان جھڑپوں میں تین فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہوگئے۔ اسی طرح متعدد فلسطینی اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا رہے۔

اسرائیل نے سلواد ٹاؤن پر مجوزہ یہودی بستی کا اعلان کر رکھا ہے جس کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے، گزشتہ دنوں صہیونی حکام نے فلسطینیوں کو سلواد پہنچنے سے روکنے کے لیے اس شاہراہ کو بند کر دیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.