• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رفح کراسنگ کھولنے کے لیے اسماعیل ھنیہ کا قاھرہ فون

پیر 20-05-2013
in فلسطین
0
plf 22 nunu
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی حکومت کے ترجمان طاھر نونو کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے رفح کراسنگ کی بندش پر مصر کے اعلی عہدیداروں سے رجوع کیا جس میں رفح کراسنگ کو سیاسی بنیادوں پر بند نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

 

طاہر نونو کی جانب سے اتوار کی شام جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ہمہ وقت رفح کراسنگ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں، اسی طرح مصر میں رہ جانے والے فلسطینیوں اور اہالیان غزہ کو نہ ملنے والی ضروری اشیاء پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہالیان غزہ کی ضروریات کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم مصر کی سکیورٹی ضروریات کو بھی سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اغوا کیے جانے والے مصری فوجیوں کے اہل خانہ سے پوری ہمدردی ہے اور ہم کسی بھی بنیاد پر کی جانے والی اغوا کی اس کارروائی کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

فلسطینی وزیر اعظم نے برادر مصر کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ کرکے سفر میں فلسطینی قوم کی ضروریات کے تحفظ پر زور دیا اور تاکید کی کہ رفح کراسنگ کو سیاسی فیصلوں کی بنیاد پر بند نہ کیا جائے۔ رفح کراسنگ کے معاملے کو حل کرنے کے لیے مختلف حل پیش کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے مخصوص ادارے فلسطین اور مصر کی مشترکہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

خیال رہے کہ مصری شہر العریش سے اپنے سات فوجیوں کے اغوا کے بعد سے سکیورٹی فورسز نے رفح کراسنگ کو مسلسل تین روز سے بند کر رکھا ہے جس کے بعد اہالیان غزہ میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قلت بڑھتی جارہی ہے۔

بزنس فورم کو فون

دوسری جانب وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے 250 اراکین پر مشتمل ایک بزنس فورم کو بھی فون کیا اور غزہ کی رفح کراسنگ بند ہونے کی وجہ سے متوقع طور پر غزہ میں بزنس کانفرنس کے انعقاد کے ملتوی ہونے پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعظم نے فلسطینی اقتصادیات کو ترقی دینے میں کاروباری شخصیات کی کوششوں کو سراہا۔

اسماعیل ھنیہ نے بزنس فورم کے نمائندوں کو رفح کراسنگ کھولنے کے حوالے سے اپنی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا اور غزہ میں چھوٹے کاروبار کے لیے انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام اور اس فنڈ میں دو لاکھ ڈالرز عطیہ دینے پر فورم کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.