• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل اور بیت لحم سے چھ فلسطینی گرفتار

اتوار 19-05-2013
in فلسطین
0
plf 10 interrogation
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز بیت لحم اور الخلیل کے شہروں سے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جن میں پچاس سال سے زائد عمر کی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

 

فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی ”قدس پریس” کو بتایا کہ تاریخی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ایمن علی موسی ابو عرقوب کا تعلق السموع ٹاؤن سے ہے جبکہ ھانی خضر الجیاوی کا تعلق اذنا ٹاؤن سے۔

ادھر الخلیل کی اولڈ میونسپلٹی کے علاقے سے ایک باون سال کی خاتون زلیخا قاسم المحتسب کو حراست میں لے لیا گیا، اسرائیلی اہلکاروں نے اس ادھیڑ عمر خاتون کو کئی گھنٹے حراست میں رکھ کر رہا کردیا۔ ترقومیا ٹاؤن میں صہیونی درندوں نے ایک نوجوان محمد عبد اللطیف کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔

بیت لحم میں بھی اسرائیلی فورسز نے جارحیت جاری رکھتے ہوئے الخضر ٹاؤن سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا، اسی شہر سے ایک اور نوجوان کو بھی گرفتار کرکے تفتیشی مرکز ”عتصیون” منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم فلسطینی انجمن ”قومی کمیٹی” کے ڈائریکٹر احمد صلاح نے بتایا کہ اسرائیل فوج نے احمد عبد السلام، علی محمود رشید اور شادی علی صلاح کو گرفتار کر لیا ہے ان تینوں کی عمریں بالترتیب 21، 23 اور 33 سال ہیں۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.