• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کا محاصرہ کر لیا

بدھ 08-05-2013
in فلسطین
0
plf general news lebnon
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی حکومت نے اسرائیلی کی جانب سے بنائے گئے پریفر قانون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ قانون ایک بار پھر فلسطینیوں کی ہجرت کا سبب کا بنے گا۔ حکومت نے کہاکہ فلسطینیوں کو ان کی اراضی سے نکالنے کے حوالے سے لائے گئے اس قانون نے اسرائیل کا مکروہ چہرہ عیاں کردیا ہے۔

 

 

غزہ میں حماس کے زیر نگرانی قائم فلسطینی حکومت نے اپنے ہفتہ واراجلاس میں عالمی برادری سے فلسطینی قوم کیخلاف جاری اسرائیل جرائم کو رکوانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کیا جارہا ہے۔ یوم نکبہ (بڑی مصیبت کا دن) کے موقع پر پریفر قانون کے اجراء کرنے نے ثابت کردیا کہ اسرائیل کا یہ قانون بھی فلسطینیوں کے لیے ایک نیا نکبہ ثابت ہوگا۔ اور اس قانون کے ذریعے بھی فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو اسی طرح ہجرت پرمجبور کردیا جائے گا جیسا کہ 1948ء میں قیام اسرائیل کے وقت کیا گیا تھا۔

فلسطینی حکومت نے یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر مسلسل حملوں کی بھی شدید مذمت کی اور اس صورتحال کو مقدس مقامات کے خلاف انتہائی خطرناک قرار دیا۔ حماس نے عرب اور اسلامی دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی کی حمایت کے لیے فوری حرکت میں آیا جائے۔

فلسطینی حکومت نے عالم اسلام کے نامور عالم علامہ شیخ یوسف قرضاوی کو غزہ کے تاریخی دورے پرمبارک بادی۔ حکومت نے کہا کہ علماء کرام کے اس دورے کی وجہ سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ساری اسلامی دنیا میں آگہی پیدا ہوگی۔

حکومت نے اسرائیلی فوج کی جانب سے شام پر کیے گئے حملوں کو شدید مذمت کی۔ حکومت کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر حالیہ حملے انتہائی خطرناک ہے جس پر امت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.