• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس: جنونی یہودیوں نے اقوام متحدہ کی کاریں جلا ڈالیں، فلسطینی گھر نذر آتش

اتوار 28-04-2013
in فلسطین
0
plf 28 burncar
0
SHARES
0
VIEWS
مقبوضہ بیت المقدس میں انتہاء پسند یہودی آباد کاروں نے اقوام متحدہ کی زیر ملکیت متعدد کاروں اور فلسطینی گھروں کے باغات کو نذر آتش کردیا ہے۔ یہ کارروائی یہودی تہوار ’’عید الشعلہ‘‘ کی مناسبت سے منعقد تقریبات میں شریک یہودیوں نے کی۔
 
وادی حلوہ مطالعاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی زیر ملکیت نو کاروں کو جبل المکبر کالونی میں نذر آتش کیا گیا۔ ادھر دنیا کے سامنے امن پسندی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے جنونی یہودیوں نے القدس کی شیخ جراح کالونی میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کے تین باغات کو بھی نذر آتش کردیا۔
 
ذرائع کے مطابق یہودی رسومات کی ادائیگی کرنے والے یہودی آباد کاروں نے اچانک اقوام متحدہ کی مندوب کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا اور گیراج میں کھڑی نو کاروں کو آگ لگا دی۔ ادھر یہودی تہوار کے موقع پر جنونی یہودیوں نے تین فلسطیین گھروں پر بھی حملہ کیا، یہ گھر المغربی، الجاعونی اور الخطیب خاندانوں کی زیر ملکیت تھے۔
 
وادی حلوہ مطالعاتی مرکز نے علاقے کے ایک شہری محمود المغربی کا بیان نقل کیا کہ ہم گھر میں موجود تھے کہ اچانک ہمیں شعلوں کے بلند ہونے اور دھویں کے بلند ہونے کا احساس ہوا، جیسے ہی ہم نے باہر نکل کر دیکھا تو پتہ چلا کہ  ایک مرسیڈیز میں آگ لگی ہوئی ہے۔ جنونی یہودیوں کو دیکھ کر اس علاقے میں کھڑی دیگر گاڑیوں کے مالکان نے فوری فرار کی راہ اختیار کی۔ اس دوران یہودی صنوبر کے قدیم ترین درختوں کو نذر آتش کر چکے تھے۔ ان درختوں کی عمر ڈیڑھ سو سے دو سو سال کے درمیان تھی۔ اس طرح چھ سو مربع میٹر پر موجود درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔
 
المغربی نے بتایا کہ ان کے خاندان کے تین افراد اس آتشزدگی کی زد میں آکر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ میں جھلسنے والوں میں 65 سالہ حسیبہ عبد اللہ المغربی، 44 سالہ محمد عبد اللہ قاسم المغربی اور 41 سالہ نضال شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران بجلی بھی منقطع کردی گئی تھی۔ 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.