اسرائیلی ذرائع کے مطابق صہیونی جیل ’’اوھلی کیدار‘‘ میں آگ بھڑک اٹھنے سے 19 فلسطینی قیدی اور اسرائیلی پولیس اہلکار جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے فلسطینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مجھے بھی کہا ہے۔
عبرانی ویب سائٹ ’’ویللا‘‘ کے مطابق ایک بیرک، جس میں دو قیدی موجود تھے، میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری بیرک اور دیگر املاک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اتشزدگی اور اس سے اٹھنے والے دھویں کی زد میں آکر مزید سترہ قیدی بھی زخمی ہوگئے۔ اس دوران جیل کے چھ گارڈز بھی قیدیوں کو بچانے کی کارروائی کے دوران زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں حصے لینے والے گارڈز نے آگ پر قابو پالیا۔ اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو بئر سبع میں سوروکا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسی جیل میں گزشتہ ہفتے کے روز بھی ایسا ہی ایک سانحہ رونما ہوا تھا جس میں متعدد قیدی زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین