• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی تحقیق کار ’’ایک صدی کے سائنسدانوں‘‘ کی فہرست میں شامل

پیر 25-03-2013
in فلسطین
0
plf 25 qrn 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
غزہ یونیورسٹی کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر فرید صبح القیق کو اکیسویں صدی کے بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ببلیوگرافیکل سنٹر (IBC) کے زیر اہتمام 2013 کے لیے تیار کی گئی 2000 افراد کی فہرست میں صبح القیق بھی شامل ہیں۔
 
  IBC کے پروفیسر نیکولا لو کی جانب سے ڈاکٹر صبح القیق کو ایک پیغام موصول ہوا جس میں تصدیق کی گئی کہ ان کا نام اکیسویں صدی کی بہترین شخصیات کی فہرست کے لیے چن لیا گیا ہے۔ اس انتخاب کے بعد ان کا نام who is who in the world 2012  نامی کتاب میں شامل کر لیا جائے گا۔ یہ کتاب امریکی ادارے ’’Marquis who’s who کے زیر اہتمام شائع ہوتی ہے جس میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں ترین خدمات سرانجام دینے والوں کا تعارف پیش کیا جاتا ہے۔
 
یاد رہے کہ ڈاکٹر القیق نے سال 2004ء میں برطانیہ کی نوٹنگھم یونیورسٹی سے سماجی منصوبہ بندی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ غزہ کی اسلامک یونیورسٹی میں پندرہ سال سے زائد عرصے سے پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
 
یونیورسٹی میں وہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈین ہیں، اس سے قبل وہ فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈپٹی چیئرمین اور ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے ڈین بھی رہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی میں زراعتی ورثے کے مرکز کے سربراہ بھی رہے ہیں۔
 
اس سے قبل ’’یورپین ہاؤس فار یورنیورسٹیز پبلکیشنز ‘‘ نے ڈاکٹر القیق کے مقالے کو کتابی شکل میں چھاپا تھا، اس کتاب کا عنوان Sustainable Urban planning and Environment تھا۔ یہ کتاب دنیا بھر میں عمرانیات کے ماہرین کے درمیان زبردست پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔
 
ڈاکٹر صبح القیق بہت سی انٹرنیشنل کانفرنسز میں اپنی تحقیق پیش کر چکے ہیں، ان کے مضامین دنیا بھر کے تحقیقی مجلات کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.