• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

260 روز کی بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا ایمن شراونہ غزہ پہنچ گئے

پیر 18-03-2013
in فلسطین
0
plf 18 Sharawna
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی جیلوں میں مہینوں کی بھوک ہڑتال کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی اسیر ایمن شراونہ غزہ پہنچ گئے۔ صہیونی عقوبت خانوں میں طویل بھوک ہڑتال کے باعث متعدد بار موت کے قریب پہنچ کر واپس زندگی کی طرف آنے والے شراونہ کا غزہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔
 
ایمن شروانہ جیسے ہی غزہ داخل ہوئے تو سیکڑوں افراد ان کے استقبال کے لیے موجود تھے اور سب نے ان سے مصافحہ کرنے اور انہیں رہائی کی مبارک باد دینے کے لیے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔ غزہ کی فلسطینی حکومت کے اعلی عہدیداران نے ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
 
استقبال کے لیے آنے والوں نے شراونہ کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر فلسطینی وزیر برائے امور اسیران ڈاکٹر عطا اللہ ابو السبح نے کہا کہ ایمن شروانہ نے یکم جولائی 2012ء سے بھوک ہڑتال کر رکھی تھی، اتنی طویل بھوک ہڑتال کرکے انہوں نے اپنے آہنی ارادوں سے اسرائیل کی ظالمانہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
 
فلسطینی وزیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ ہماری پوری خواہش تھی کہ ایمن شروانہ کی رہائی ان کے اپنے شہر الخلیل میں ہوتی تاہم ان کا ایک فلسطینی شہر سے دوسرے شہر میں منتقل ہونا صہیونی عقوبت خانوں میں بیس سال تک ظلم و جبر برداشت کرنے سے بدرجہا بہتر ہے۔
 
ادھر غزہ پہنچتے ہی ایمن شراونہ کو غزہ سٹی کے الشفا ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک بیڈ پر لیٹے انتہائی نڈھال شراونہ نے اپنی نحیف آواز میں کہا کہ ایک دن اسرائیل کو اپنے بھیانک جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے فضل سے ایک روز فاتحین کے ہمراہ دوبارہ مغربی کنارے اور القدس میں داخل ہونگے۔
 
انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ غزہ میں اپنے بھائیوں اور گھر والوں کے درمیان ہی موجود ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی 260 روز کی طویل بھوک ہڑتال سال 2011ء میں ہونے والے تبادلہ اسیران معاہدے کے تحت رہائی پانے والے اسیران کی مدد و نصرت کے لیے تھی۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.