• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فوجیوں کے اغوا کی دھمکیوں نے اسرائیلی حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں

پیر 04-02-2013
in فلسطین
0
plf afraid
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسرائیلی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کو اغوا کرنے کی دھمکیوں اور کوششوں میںاضافے نے اعلی قیادت کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔  فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کر کے ان کے بدلے فلسطینی اسیران کو رہا کروانے کی دھمکیاں تسلسل کے ساتھ آتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل نے اپنے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

 
خیال رہے کہ ستمبر اور دسمبر 2011 میں دومراحل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اپنے زیر حراست ایک اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے 1027 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروایا تھا۔ اس کامیاب معاہدے کے بعد سے فلسطینیوں میں صہیونی فوجیوں کے اغوا کی حمایت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
 
ایک اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سنٹرل کمانڈ کی فوجی قیادت نے مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کے اغواکی دھمکیوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوجیوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرلیا ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق تبادلہ اسیران معاہدے کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں میں اس موقف کو تائید حاصل ہوئی ہے اپنے قیدیوں کو رہا کروانے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کیے بغیر کوئی چارہ نہیں۔
 
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے مطابق تبادلہ اسیران معاہدے کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے کی کوششوںمیں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اسی ضمن میں ایک ہفتے قبل مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.