یہودی آبادکاروں نے جنوبی جنین میں اپنی متروکہ کالونی حومیش پر گزشتہ روز ہلہ بولا۔ اس دوران انہوں نے جنین ۔ نابلس شاہراہ بند کر دی۔
قریبی واقع سیلات الظاہر قصبے کے مقامی ذرائع کے مطابق آبادکاروں نے گاؤں کے مضافات میں شہریوں کے مکانات پر حملے کی کوشش کی اور نسلی پرستی پر مبنی عرب مخالف نعرے لگائے۔
حومیش یہودی بستی پر حملے آبادکاروں کا معمول ہیں۔ ان حملوں میں وہ فلسطینیوں کے ملکیتی زیتون کے درخت اور کھیت تاراج کرتے رہتے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین